کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے وزٹ ویزے کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آسٹریلوی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان ایرانی شہریوں پر ہو گا جو اس وقت ایران سے باہر ہیں لیکن آسٹریلیا کے وزٹ ویزا رکھتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی صورتحال ویزا رکھنے والوں کو واپسی سے روک سکتی ہے۔
حکومت کے مطابق یہ فیصلہ عارضی ہے اور اس کا مقصد غیر یقینی سکیورٹی حالات میں امیگریشن کے نظام کو منظم رکھنا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہونے پر پابندیوں میں نرمی کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:شہریوں کے لیے بڑی سہولت،ٹول پلازوں کی ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ
