Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شہریوں کے لیے بڑی سہولت،ٹول پلازوں کی ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ ہائی وے نے صوبے بھر کے تمام مینوئل ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

اس کا مقصد اوور چارجنگ اور بدعنوانی کا خاتمہ اور ٹول وصولی کے نظام میں شفافیت لانا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ کمیونیکیشن ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ٹول پلازوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ہائی وے کے 41 ٹول پلازوں کو مرحلہ وار ڈیجیٹائز کیا جائے گا، جبکہ کیش اکٹھا کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ڈیش بورڈ بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اجلاس میں ٹول پلازوں پر اوور چارجنگ کی شکایات پر فیلڈ افسران کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ اوور چارجنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور مقدمات درج کیے جائیں۔

مزید برآں، عوامی سہولت کے لیے گاڑیوں کی نقل و حرکت اور ادائیگی کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے تمام ٹول پلازوں پر ایم ٹیگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹول پلازوں کے انفراسٹرکچر کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:خطرناک آئی فون جاسوسی سافٹ ویئر لیک سے صارفین کو بڑا سیکیورٹی خطرہ

یہ بھی پڑھیں