Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا بڑا اعلان، مسافروں کے لیے اہم خبر

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں بارش کے الرٹ کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 29 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، جس کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ حکام اور آپریشنل عملہ الرٹ رہے۔

پی اے اے نے کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لیے رن وے کے حصے کو چیک کرنے اور نکاسی آب کے راستوں کو صاف رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پرندوں اور کیڑوں سے نمٹنے کے لیے برڈ شوٹرز اور فیومیگیشن تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے سندھ میں بارشوں کے نئے نظام کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا جس کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 29 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو موسم میں عارضی وقفہ ہوگا تاہم 28 اور 29 مارچ کو دوبارہ بارش کا امکان ہے، شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان ہوشیار، نئی پابندیاں اور جرمانے جانیں

یہ بھی پڑھیں