اسلام آباد(اوصاف نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں 31 مارچ کو سماعت کے لیے مقررکردی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی،چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے نیب کی متفرق درخواست پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے جواب طلب کر رکھا ہے،نیب نے سزا معطلی درخواستیں قابلِ سماعت نہ ہونے کا اعتراض اٹھا رکھا ہے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطلی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کیوں کر رہا ہے اور کیا کردار ہے

