اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نازیبا زبان استعمال کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب میری تعریف کرتے ہیں تو بہت تعریف کرتے ہیں اور جب برا بولنے کی بات آتی ہے تو وہ کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
میامی میں سعودی انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کو معلوم نہیں تھا کہ انہیں میری چاپلوسی کرنی پڑے گی، محمد بن سلمان کا خیال تھا کہ ٹرمپ دوسرے امریکی صدور کی طرح ناکام ہوں گے جن کے دور میں ملک تنزلی کا شکار تھا۔
Highly condemnable remarks made by @realDonaldTrump about a respected leader of Saudi Arabia @HRHMBNSALMAN https://t.co/wAD8pMRfZc
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 28, 2026
امریکی صدر نے کہا کہ اب محمد بن سلمان کو مجھ سے عزت سے بات کرنی ہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ آپ انہیں بتائیں کہ ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ مجھ سے عزت سے بات کریں، انہیں کرنا ہے۔
سعودی ولی عہد کے بارے میں ٹرمپ کے ریمارکس کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کا بڑا کارنامہ،منفرد عالمی ریکارڈ قائم
