Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کا بڑا کارنامہ،منفرد عالمی ریکارڈ قائم

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے راولپنڈی کے خلاف منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

پشاور زلمی ایک اننگز میں بغیر ففٹی کے سب سے زیادہ ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔

پشاور زلمی نے راولپنڈی کے خلاف 215 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے۔

اس سے قبل میجر لیگ میں لاس اینجلس کے خلاف واشنگٹن کی طرف سے بغیر ففٹی کے سب سے زیادہ ہدف 214 تھا۔

پشاور زلمی نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

پشاور زلمی کا پاکستان ڈومیسٹک میں کسی بھی کھلاڑی کا بغیر ففٹی کے سب سے زیادہ سکور تھا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے اننگز میں بغیر ففٹی کے 209 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں‌:دوران پرواز بڑا حادثہ ٹل گیا، طیارے کا انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ

یہ بھی پڑھیں