شانزی (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی چین کے صوبے شانزی کے شہر تائی یوان کی کونشیان اسٹریٹ پر واقع ایک عمارت میں گزشتہ رات 8 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی تاہم بروقت کارروائی سے آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت میں ایک ہوٹل بھی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ زیادہ تر عمارت کی بیرونی دیواروں تک ہی محدود تھی۔
اس کے علاوہ دکانوں کے سامنے کھڑی کئی الیکٹرک سائیکلیں بھی جل گئیں۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اسی عمارت میں نومبر 2023 میں بھی آگ لگ گئی تھی جس میں مبینہ طور پر 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:سنسنی خیز مقابلہ ،گلیڈی ایٹرز کا کنگزمین کے خلاف بڑا وار، جیت مشکل بنا دی
