Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سنسنی خیز مقابلہ ،گلیڈی ایٹرز کا کنگزمین کے خلاف بڑا وار، جیت مشکل بنا دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگز مین کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز نے 174 رنز بنائے۔ پچھلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی نوجوان شمائل حسین نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جو پی ایس ایل میں ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔

حسن نواز نے 53 رنز بنائے اور ٹام کرن 31 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

کنگس مین کی جانب سے میریڈیتھ نے تین جبکہ مہیش تھیکشنا اور عاکف جاوید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے۔ دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
معروف اداکارہ مایا خان کے والد انتقال کر گئےمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں