لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان کے والد انتقال کر گئے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو والد کے انتقال کی اطلاع دی۔
اداکارہ نے افسوسناک خبر کا اعلان فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ ایک خوبصورت اور یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔
اپنی انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئےمایا خان نے کہا کہ ان کے والد پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے پوتے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق متوفی نے پسماندگان میں بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔
مایا خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے والد اس دنیا سے چلے گئے ہیں اور وہ دعا کرتی ہیں کہ ایک دن ان سے دوبارہ ملاقات کریں۔
انہوں نے مرحومہ کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی جس کے بعد شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز سے پاکستانی جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ، اسحاق ڈار کا اہم بیان
