Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بڑا مقابلہ، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے مشکل ہدف دے دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز ہی بنا سکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں پر 33 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ دیگر بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔ ٹیم کی بیٹنگ لائن کراچی کنگز کی مؤثر بولنگ کے سامنے مشکلات کا شکار رہی۔

کراچی کنگز کی جانب سے ایڈم زمپا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ معین علی اور میر حمزہ نے بھی 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے آخری پانچ اوورز میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ مکمل طور پر بکھر گئی اور ٹیم نے صرف 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔ کراچی کنگز کی اسپن بولنگ نے حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور رنز بنانے کے مواقع محدود کر دیے۔

میچ سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا تھا کہ ان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے اور اس وکٹ پر 170 سے 180 رنز کا ہدف مناسب ہوگا، تاہم ٹیم اس ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم پچھلی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے وکٹ کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھی لینتھ پر گیند تیزی سے بلے پر آئے گی۔
مزید پڑھیں‌:شائقین کیلئے اہم خبر، آل راؤنڈر صائم ایوب کا فیصلہ سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں