Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

امریکا کو بڑا دھچکا ،طیاروں کیلئے فضائی حدود بند

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) سپین نے ایران کے خلاف جنگ میں شریک امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے میڈرڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں شریک امریکی طیارے ہسپانوی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپین میں امریکی فوجی اڈے ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل ہسپانوی اخبار ایل پیرس نے خبر دی تھی کہ اسپین امریکی فوجی طیاروں کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

مقامی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپانوی وزیر اقتصادیات کارلوس کیورپو نے کہا کہ امریکی طیاروں کے لیے ہسپانوی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ اس سے قبل کیے گئے اس فیصلے کا حصہ ہے کہ اسپین ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گا جو یکطرفہ طور پر بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ ہسپانوی وزیراعظم ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی اقدامات کے خلاف ہیں جنہیں وہ غیر قانونی بھی قرار دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو یورپی یونین کی حمایت

یہ بھی پڑھیں