Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ ،مجتبیٰ خامنہ ای سےمتعلق تہلکہ خیز خبر

امریکا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں نئے لوگ پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہو رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں لیکن ان کی حالت خراب ہے۔

ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جلد پتہ چل جائے گا کہ ایرانی اسپیکر امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اس معاملے کے بارے میں ایک ہفتے میں بتاؤں گا، ایران میں حکومت کی تبدیلی آئی ہے، ہم نئے لوگوں سے نمٹ رہے ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ نئے لوگ پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہوئے ہیں، ایران کے نئے سپریم لیڈر کے بارے میں کسی نے کوئی خبر نہیں سنی، ہم سمجھتے ہیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں لیکن ان کی حالت خراب ہے۔
مزید پڑھیں :سیم شاہ مشکل میں، متنازع ٹوئٹ کے بعد اہم فیصلہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں