ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 میزائل اور 27 ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق اس نے جنگ کے آغاز سے اب تک 1,941 ڈرونز اور 440 میزائلوں سے نمٹا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ حملوں میں اب تک 178 افراد زخمی اور آٹھ ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب بحرینی دفاعی فورس نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ میزائلوں اور سات ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا ہے اور اب تک 182 میزائلوں اور 398 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایران ان پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں امریکہ کی موجودگی ہے۔
مزید پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر کی طلاق، اصل وجہ سامنے آگئی
