Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سعودی عرب نے بڑا قدم اٹھا لیا، تفصیلات جاری

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے ایک ہفتے کے اندر مزید 15 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملک میں ریزیڈنسی، لیبر اور سرحدی قوانین کی مزید 10 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جب کہ 15 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 22 سے 28 جنوری کے درمیان اقامتی قوانین کی 13 ہزار خلاف ورزیاں، 4 ہزار بارڈر سیکیورٹی اور 3 ہزار 200 لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

حکام کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر 1500 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 60 فیصد ایتھوپیا، 39 فیصد یمنی اور 1 فیصد دیگر ممالک سے تھے۔ 60 ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جو سعودی عرب سے سرحد عبور کر کے پڑوسی ممالک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ رہائش، سفر، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 30 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے مطابق جو کوئی بھی غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے میں سہولت فراہم کرتا ہے اسے ریاست میں 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑی اور جائیداد کی ضبطی کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:متحدہ عرب امارات سے بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں