Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران سے بڑی خبر سامنے آ گئی، تفصیلات جانیں

تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے جنگ بندی کے لیے کسی سے درخواست نہیں کی، ایران سے منسوب مبینہ پانچ نکاتی منصوبہ قیاس آرائی ہے، نقصانات کی ادائیگی تک جنگ اور جارح کو سزا ملتی رہے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بھی جنگ بندی کی درخواست سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک مصری اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غلط حکمت عملی اور اشتعال انگیزی کی وجہ سے امریکا کو اس تنازع میں گھسیٹا گیا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ دنیا میں اب کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر بھروسہ نہیں کر سکتا، وہ صرف سفارت کاری اور مذاکرات کو اپنے مطالبات مسلط کرنے یا طاقت کے ذریعے استعمال کرتی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی عوام اس وقت امریکہ کے ساتھ مذاکرات یا سفارت کاری کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ امریکہ نے ماضی میں اپنے مطالبات منوانے کے لیے مذاکرات اور طاقت کا استعمال کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے رہنما مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت مند ہیں اور جنگی حالات کی وجہ سے عوام کے سامنے نہیں آرہے ہیں۔

اس کے علاوہ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول مضبوط ہے اور امریکی صدر کے بیانات سے آبنائے ہرمز نہیں کھلے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نئی ایرانی حکومت کے صدر نے صرف امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:دنیا کے لیے بڑا سرپرائز،تہران ’’پاکستان شکریہ‘‘ کے نعروں سے گونج اُٹھا

یہ بھی پڑھیں