Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سےمتعلق بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mike Hesson (@hesson_mike)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود رسولی کو سرجری کے ذریعے کامیابی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مائیک ہیسن نے سرجری کرنے والے ڈاکٹر آصف بشیر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دوران ان کی اچھی دیکھ بھال کی۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ وطن واپس آچکے ہیں اور جلد صحت یاب ہونے کے لیے نیوزی لینڈ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

یاد رہے کہ ان کا آپریشن لاہور کے مقامی اسپتال میں کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، نیا اعلان سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں