Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران سے افسوسناک خبر ،مشیر سپریم لیڈر کی اہلیہ شہید

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں سابق وزیر خارجہ اور سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی زخمی اور ان کی اہلیہ شہید ہو گئیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے کیا گیا جس سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ حملہ تہران میں کمال خرازی کی رہائش گاہ پر کیا گیا جہاں ایک زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ حملے میں نہ صرف رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ قریبی سرکاری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق زخمی کمال خرازی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ کمال خرازی کو ایران میں ایک سینئر اور بااثر رہنما سمجھا جاتا ہے، وہ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر رہ چکے ہیں اور موجودہ قیادت کے ساتھ بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس واقعے کے بعد ایرانی حکام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور عالمی برادری کی نظریں بھی اس صورتحال پر مرکوز ہیں۔
مزید پڑھیں‌:عازمین حج کی سہولت: سعودی عرب کا کشیدگی کے دوران بڑا اہم اقدام

یہ بھی پڑھیں