اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے دوران یو اے ای اور قطر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جب کہ سعودی عرب جانے والوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 57 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 3 ماہ میں یو اے ای جانے والوں کی تعداد میں 1500 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور مارچ 2026 میں متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد میں 320 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارچ میں 9533 پاکستانی یو اے ای گئے، گزشتہ سال یہ تعداد 2271 تھی، فروری میں 692 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، 14035 پاکستانی یو اے ای گئے، جنوری 2026 میں بھی یو اے ای جانے والوں کی تعداد میں 505 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قطر جانے والوں کی تعداد میں 110 فیصد اضافہ ہوا، 17 ہزار 687 افراد منتقل ہوئے، صرف مارچ میں قطر جانے والوں کی تعداد میں معمولی کمی دیکھی گئی، کویت جانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا، 3 ماہ میں 184 پاکستانی گئے۔
دیگر خلیجی ممالک کے برعکس سعودی عرب جانے والوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 57 فیصد کمی ہوئی، رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 57 ہزار 500 سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے، صرف مارچ کے دوران 23 ہزار 366 پاکستانی سعودی عرب گئے۔
مزید پڑھیں:ایران سے بڑی افسوسناک خبر سامنے آ گئی
