ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں حبشاں گیس کی تنصیبات کو گیس کمپلیکس میں انٹرسیپٹر کے ملبے میں آگ لگنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی میں گیس کمپلیکس پر گرنے والے انٹرسیپٹر کے ملبے سے آگ لگنے کے بعد آج حبشاں گیس تنصیبات پر کام روکنا پڑا۔
متحدہ عرب امارات کے میڈیا آفس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کی کامیاب مداخلت کے بعد حبشاں گیس تنصیبات پر آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو میزائل کا ملبہ گرنے کے بعد حبشان گیس کی تنصیبات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:ایران کا ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ، ماہرین نے ملبے پر سوال اٹھا دیے
