Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ہاتھوں ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا

(اوصاف نیوز)جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ہاتھوں ایک اور صہیونی فوجی مارا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کے دوران ایک 21 سالہ فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت Guy Ludar کے نام سے ہوئی ہے، جو کمانڈو بریگیڈ کے ایک ریکونیسنس یونٹ سے تعلق رکھتا تھا۔

اسرائیلی مڈیا کے مطابق یہ ہلاکت جنوبی لبنان میں جاری زمینی جھڑپوں کے دوران پیش آئی، جہاں اسرائیلی افواج اور حزب اللّٰہ کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں جنوبی لبنان میں جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج اس علاقے میں اپنی کارروائیاں بڑھا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:رنگ گورا کرے والی یہ کریم احتیاط سے استعمال کریں،آپ کو کینسر جیسی بیماری لگ سکتی ہے

یہ بھی پڑھیں