Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر میزائل ملبہ گرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای کی خورفکان بندرگاہ پر میزائل ملبہ گرنے پر گہری تشویش ہے، اس واقعے میں پاکستانی شہریوں سمیت کئی عام افراد زخمی ہوئے۔ یقینی بنایا جارہا ہے کہ پاکستانیوں کو تمام ضروری مدد فراہم کی جاسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو،یو اے ای حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان تحمل اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت کا اعادہ کرتا ہے۔

https://x.com/CMShehbaz/status/2041008107439181887?s=20

واضح رہے کہ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ علاقائی ممالک ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان ،مصر اور ترکیہ ایران کو مذاکرات کی میزپر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے مابین ثالثی کرنے والے ممالک سیزفائر کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں، امریکی ویب سائٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 45 روزہ سیزفائر اور اس کے بعد جامع اور حتمی معاہدے پر بات ہوگی۔ پس پردہ براہِ راست پیغامات کے ذریعے بھی رابطے جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:بلوچستان حکومت کا اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں