Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

جنگ بندی کے ا اعلان بعد ایران کی عوام سڑکوں پر نکل آ ئی ، خوشی کا اظہار

تہران (اوصاف نیوز) دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران لوگوں نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔

خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان سبھی نے احتجاج میں حصہ لیا اور مختلف شہری سہولیات کے گرد انسانی زنجیریں بھی بنائیں۔

دریں اثناء ایرانی موسیقار علی قمری نے دماوند پاور پلانٹ کے باہر دھرنا دیا اور کہا کہ وہ حملوں کو روکنے کے لیے موسیقی بجائیں گے۔

دوسری جانب عراقی دارالحکومت بغداد میں جنگ بندی پر جشن کا سماں رہا، لوگ رات گئے گھروں سے باہر نکل آئے، ایران پر مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کا خیرمقدم کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی ملک بھر میں ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
مزید پڑھیں:مستقل جنگ بندی کی طرف پاکستان کا پہلا قدم :وزیراعظم نے فریقین کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا

یہ بھی پڑھیں