ٹوکیو (اوصاف نیوز)شمالی کوریا نے بحیرۂ جاپان کی طرف کئی میزائل داغ دیئے، جس کے بعد جاپان میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔
وزیراعظم آفس جاپان کے بیان کے مطابق شمالی کوریا نے مبینہ طور پر میزائل داغے ہیں، معلومات اور تجزیے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق بیان میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ طیاروں، بحری جہازوں اور دیگر اثاثوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ ملک کے تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔
مزید پڑھیں:دیدار کی ریشم کے فلاحی کاموں پر تنقید، عظمیٰ بخاری اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئیں
