Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان میں ممکنہ مذاکرات، صدر مسعود پزشکیان سے متعلق اہم اپڈیٹ

اسلام آباد(انٹرنیشنل ڈیسک)‌ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ براہِ راست مذاکرات کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی خود شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایران حتمی فیصلہ امریکی وفد کی نوعیت دیکھنے کے بعد کرے گا۔ اگر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان آتے ہیں تو ایرانی صدر خود مذاکرات میں شریک ہوں گے، جبکہ دیگر صورت میں اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد کے بارے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، جبکہ صدر پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو میں مذاکرات میں شرکت کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ مذاکرات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:سب کو بہت بہت مبارک، اللّٰہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت دی، خواجہ آصف

یہ بھی پڑھیں