Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم تفصیلات

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق عباس عراقچی نے خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

عباس عراقچی نے امن و سلامتی اور جنگ بندی کے فروغ میں پاکستان کے مسلسل اور موثر کردار کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے ایران پر بڑے حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کردی تھی۔

ایران نے بھی پاکستان کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی جنگ بندی معاہدے کے بعد تمام فوجی یونٹوں کو رکنے کا حکم دیا تھا تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ عارضی وقفہ ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فوجی شاخیں سپریم لیڈر کے حکم پر فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کریں تاہم ملک مکمل چوکس رہے گا۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

یہ بھی پڑھیں