سلام آباد(اوصاف نیوز) ذرائع کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہنے کا امکان ہے تاکہ غیر ملکی وفود کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں شہریوں کی نقل و حرکت بھی محدود کی جائے گی، خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں غیر ملکی وفود کی آمد متوقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وفد آج رات وفاقی دارالحکومت پہنچے گا جبکہ امریکی وفد کل اسلام آباد پہنچے گا۔ امریکی وفد کی قیادت امریکی نائب صدر کریں گے۔
وفاقی اور مقامی ادارے سیکورٹی کے تمام اقدامات کر رہے ہیں، شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
یہ اقدام بین الاقوامی وفود کی حفاظت اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:معروف سٹیج دانسر دیدارپر اداکارہ ریشم برس پڑیں





