Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

لبنانی وزیراعظم کی اہم درخواست، شہباز شریف سے اسرائیلی حملے روکنے کی اپیل

لبنان (انٹرنیشنل ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لبنانی وزیراعظم نواف سلام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی امن کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لبنانی وزیر اعظم نے لبنان اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں‌:گوجرانوالہ: شادی کی تقریب میں قوال کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

یہ بھی پڑھیں