اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچے گا۔ ایرانی وفد پہلے مرحلے میں پاکستانی میزبانوں سے الگ ملاقات کرے گا۔
امریکی وفد دو حصوں میں پاکستان آئے گا۔ پہلے مرحلے میں سٹیو وٹ کوف اور جیرڈ کشنر آئیں گے، اس کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اور ایرانی وفود ابتدائی طور پر آمنے سامنے نہیں ہوں گے۔ دونوں وفود کی میزبانوں سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد ملاقات متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا اور پنڈال پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزارت داخلہ اور دیگر سیکیورٹی حکام بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست قبول کر لی تھی جس کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کفایت شعاری؛ تنزانیہ کی صدر کا کئی گاڑیوں کے بجائے کابینہ کیساتھ بس میں سفر کا اعلان
