Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آسٹریلوی اسٹار حیدرآباد کنگز میں شمولیت کیلئے کراچی پہنچ گئے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کو اس وقت بڑا فروغ ملا جب آسٹریلوی اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کا حصہ بننے والے حیدرآباد کنگز مین میکسویل کی آمد کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے جنہوں نے آج صبح کراچی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔ اس بات کی تصدیق ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ہوئی ہے۔

حیدرآباد کنگز مین ایونٹ میں اب تک 4 میچز کھیل چکے ہیں تاہم ٹیم ابھی تک پہلی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

ماہرین کے مطابق جارحانہ بیٹنگ اسٹائل اور موثر آل راؤنڈ کارکردگی کے حامل گلین میکسویل کی شمولیت ٹیم کے لیے اہم موڑ ثابت ہوسکتی ہے اور وہ حیدرآباد کنگز مین کی جیت کی امیدیں بڑھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں