Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

امریکا کی آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ، ایران سخت رد عمل آگیا

ایران (اوصاف نیوز) ایران کی وزارتِ دفاع نے امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بیرونی طاقتوں کی کسی بھی فوجی مداخلت سے بحران میں مزید شدت آئے گی اور عالمی توانائی کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز اور بحیرۂ عمان میں فوجی مداخلت کی کسی بھی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے کھلے سمندر میں جہازوں پر امریکی پابندیوں کو قزاقی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو نہ صرف خلیج عمان بلکہ پورے خلیجی خطے کی بندرگاہیں غیر محفوظ ہو جائیں گی۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے کھلی ہوں گی یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں ہوں گی، اور کسی یکطرفہ اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:درجنوں سیاسی خاندان تحریک انصاف میں شامل

یہ بھی پڑھیں