اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مختلف مراحل اور پاکستان کی ثالثی سے حاصل ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدر نے ایران امریکہ مذاکرات کے دوران پاکستان کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم سے ملاقات میں صدر نے مذاکرات کی میزبانی میں پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ خطے کی موجودہ سلامتی اور سفارتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر نے کہا کہ اس صورتحال کے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سلامتی، معیشت اور سیاست پر بھی دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے صدر کو ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے مذاکرات کے مختلف مراحل اور پاکستان کی ثالثی سے حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے صدر کو امن کی کوششوں کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنے آئندہ دورے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
صدر زرداری نے اس سفارتی اقدام کو کامیاب بنانے میں وزیراعظم کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے نائب وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام ریاستی اداروں کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیں:بڑا ایکشن ، بلیسنگ موزاربانی کے خلاف پی سی بی کا فیصلہ
