(اوصاف نیوز) اٹلی کے وزیر اعظم جورجیا میلونی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل لبنان پر حملے روکنے کے مطالبات کو مسلسل مسترد کر رہا ہے۔
اطالوی اخبار “لا ریپبلیکا” کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم میلونی کا کہنا ہے کہ “موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل اٹلی کے وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی نے بیروت کے دورے کے دوران لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں “ناقابل قبول” قرار دیا۔
تاجانی نے کہا تھا کہ ان کا دورہ ” لبنان کی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے، جو اسرائیل کے ناقابل قبول حملوں کا شکار ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ لبنان میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں حکام کے مطابق 2,000 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 6,000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی خبریں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی
