Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مردہ لڑکی سے شادی کا انوکھا واقعہ

(ویب ڈیسک )بھارت کی ریادت اتر پردیش نے اپنی مردہ منگیتر سے شادی کی رسم کر ڈالی۔خبر کے مطابق لڑکی نے شادی سے ایک روز قبل اپنے منگیتر سے لڑائی کے بعد خود کشی کر لی۔

اگلی دن دولہے نے وفات پانے والی منگیتر کو مردہ حالت میں نہ صرف دلہن بنایا بلکے ساری رسمیں بھی ادا کی۔

اتر پردیش میں پیش آنے والے حالیہ واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک جانب کچھ لوگ اسے محبت کی انتہا قرار دے رہے ہیں، تو دوسری جانب معاشرے کے ایک بڑے طبقے نے اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ناقدین کے مطابق ایک مردہ جسم کے ساتھ شادی کی رسومات ادا کرنا، اسے دلہن بنانا اور مانگ بھرنا نہ صرف غیر فطری عمل ہے بلکہ انسانی وقار کے بھی خلاف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوگ کے لمحات کو سوشل میڈیا پر نمایاں کرنا اور ایک میت کو توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ بنانا اخلاقی زوال کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب نے اقامہ ہولڈرزحاجیوں کیلئے بھاری جرمانے اور سزاؤں کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں