Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستانی نوجوانوں کیلئے 25 لاکھ روپے جیتنے کا سنہری موقع

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے گوگل فار ڈویلپرز کے اشتراک سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے منفرد “وائب کوڈنگ کانٹیسٹ” (Vibe Coding Contest) کا آغاز کر دیا ہے۔

اس مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈویلپرز کے لیے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ یہ مقابلہ حکومت کے “AI سیکھو 2026” پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو عالمی معیار کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے۔

مقابلے میں ملک کے تین بڑے شہروں — کراچی، لاہور اور اسلام آباد — میں شارٹ لسٹ کیے گئے شرکاء اپنے اختراعی پروجیکٹس پیش کریں گے۔ پروگرام کا پہلا مرحلہ 11 اپریل سے 3 مئی تک آن لائن ہوگا، جس میں شرکاء “Google AI Studio” استعمال کرتے ہوئے ایپس اور گیمز تیار کریں گے۔

شرکاء کے لیے یہ پروگرام بالکل مفت ہے اور انہیں کلاؤڈ کریڈٹس، رہنمائی (Mentorship) اور عالمی ڈویلپر کمیونٹیز تک رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان کو ایک ‘AI پاورڈ’ معیشت میں تبدیل کرنا ہے اور نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائی جا سکتی ہے۔

دلچسپی رکھنے والے نوجوان “AI سیکھو 2026” کے آفیشل پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور نہ صرف مالی فوائد حاصل کریں گے بلکہ گوگل کے ماہرین سے سیکھنے کا موقع بھی پائیں گے۔
مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کا ایران کو 5 لاکھ ڈالرز امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں