Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عمران خان سے ملاقات میں استعفیٰ دے دوں گا: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ دے دوں گا، حکومت کیلئے سہولت کاری کے الزام کومسترد کرتا ہوں، علیمہ خان نے جو باتیں کیں، مجھے ان سے شدید اختلاف ہے۔

مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں میرے پاس آئی تھیں اور کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کام کریں۔ علیمہ خان اور بہنیں سیاسی معاملات کو نہیں سمجھتیں، بانی پی ٹی آئی نے عہدے کی ذمے داری مجھ پر ڈالی ہے، میری جب بھی بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ ہوگی تو میں استعفیٰ دے دوں گا، خواہش ہوگی کہ بانی چیئرمین میری بات مانیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کو تجربہ کار لوگ سمجھتے ہیں، علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو جان بوجھ کر خائف کیا گیا، ہم نے ان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ علیمہ خان اور مجھ میں دوریاں نہیں، یہ وقتی ری ایکشن یا ردعمل ہے، علیمہ خان نے 10 ہزار لوگ بلائے شاید وہ نہیں آئے اس لیے انہیں کچھ ہوا ہوگا۔

علیمہ بی بی کے بیان کے بعد شیر افضل مروت اور مشال یوسفزئی سب متحرک ہوگئے ہیں۔ سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کو 9 اپریل کے جلسے کا بتایا تو بانی پی ٹی آئی نے کہا جلسہ ملتوی کر دیں، امریکا ایران کا معاہدہ ہونا چاہیے، امن کا کردار ادا کرنا پاکستان کا فرض تھا، ہم بین الاقوامی سفارتکاروں سے رابطے میں تھے۔
مزید پڑھیں:“جنگ بندی کا مطلب لبنان پر اسرائیلی حملوں کا مکمل خاتمہ ہے: باقر قالیباف

یہ بھی پڑھیں