Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران اور امریکا مذاکرات،ایرانی صدر کا اہم اعلان

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر مسعودپزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور عدم استحکام نہیں چاہتا۔

ہلال احمر سوسائٹی کے دورے کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے ساتھ مذاکرات اور تعمیری تعلقات پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو دہشت گرد کہنے والے خود دہشت گرد ہیں جو جب چاہیں اور جہاں چاہیں قتل کر دیتے ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کے تحت ایرانی شہری تنصیبات، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ یہ حملے شرمناک ہیں اور دنیا کو یہ دیکھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں‌ٌ:جمیل فاروقی کی شادی، بیوی پر مبینہ تشدد، قید میں رکھنے کی تصدیق،دونوں پارٹیاں ڈی پی او آفس میں

یہ بھی پڑھیں