Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

کراچی:شاہین فورس کے اہلکار کی رکشے کو ٹکر،ڈرائیور سمیت خاتون زخمی

کراچی(اوصاف نیوز)ناظم آباد کے علاقے میں نشے میں دھت کار سوار پولیس اہلکار نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار خاتون اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین اور ویڈیو شواہد کے مطابق، شاہین فورس کے ایک باوردی اہلکار نے تیز رفتاری اور رانگ سائیڈ سے آتے ہوئے سروس روڈ پر اپنی لائن میں چلنے والے رکشے کو زوردار ٹکر ماری۔

حادثے کے بعد پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر نشے میں دھت ہو کر نہ صرف رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد کیا، بلکہ رکشے کے شیشے توڑنے کے بعد ڈرائیور کو زبردستی اپنی گاڑی میں بھی بٹھا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کار کی چھت پر رکھا ٹوٹا ہوا بمپر اہلکار کی لاپرواہی کا واضح ثبوت فراہم کر رہا ہے، جس پر شہریوں نے پولیس کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور قانون کی کھلی خلاف ورزی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں :جنگ بندی میں پاکستان کا کردار قابل ستائیش : ایرانی صدر

یہ بھی پڑھیں