Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

جنگ بندی میں پاکستان کا کردار قابل ستائیش : ایرانی صدر

تہران (اوصاف نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیا ن نے جنگ روکنے میں پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔

ایرانی صدر نے کہنا تھا کہ ان کا ملک امن، استحکام اور خطے میں برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔مزید انھوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام امریکہ کی جانب سے کی گئیں وعدہ خلافیوں کے باعث امریکہ پر اعتماد نہیں کرتی۔مزید ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین اور اصولوں کے تحت ایرانی قوم کا تحفظ یقینی بنایا جاےٗ۔

صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے اس تنازعے میں امریکہ فاتح بن کر نہیں ابھر سکے گا، بلکہ اس تنازع کے نتیجے میں خطے کے ممالک سمیت پوری دنیا کو شدید ترین نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صیہونی ریاست کے عزائم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امتِ مسلمہ کا اتحاد ان جارحانہ مقاصد کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوگا۔

صدر پزشکیان نے اس موقف کا اعادہ بھی کیا کہ خطے کی پائیدار سکیورٹی اور استحکام کی ذمہ داری خود خطے کے ممالک کو سنبھالنی چاہیے تاکہ بیرونی مداخلت کا خاتمہ ہو سکے۔مزید پڑھیں :پی ایس ایل 11؛اسلام آباد یونائٹیڈکی کراچی کنگز کےخلاف 8 وکٹوں سے جیت>

یہ بھی پڑھیں