Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11؛اسلام آباد یونائٹیڈکی کراچی کنگز کےخلاف 8 وکٹوں سے جیت

کراچی(اوصاف نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو8 وکٹوں سے شکست دے کر میدان مار لیا۔

کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو151کا ہدف دیا گیا جو اس نے 16ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کراچی کنگز کے ریزا ہنڈریکس 51 جبکہ جیسن رائے 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان اور ریچرڈ گلیسن نے 2 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے سمیر منہاس 58 اور ڈیون کانوئےنے 53 رنز کے ساتھ شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ کراچی کنگز کے حسن علی اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11؛اسلام آباد یونائٹیڈکی کراچی کنگز کےخلاف 8 وکٹوں سے جیت

یہ بھی پڑھیں