Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سےمتعلق نیا تنازع کھڑا کر دیا،مکمل تفصیلات

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنے بیان میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے جس میں انہوں نے اس اہم عالمی آبی گزرگاہ کو ’آبنائے ایران‘ قرار دیا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ابھی آبنائے ایران کو کھولنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر سیاسی اور سفارتی حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا میں تیل کی آمدورفت کے اہم ترین راستوں میں سے ایک ہے، جہاں سے دنیا کی توانائی کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے۔ اس حساس علاقے کے حوالے سے بیانات اکثر عالمی منڈی اور سفارتی تعلقات کو متاثر کرتے ہیں۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے جب کہ ماہرین اسے سیاسی بیان بازی اور خطے میں جاری کشیدگی سے جوڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرولیم قیمتوں میں کمی،وزیراعظم کا اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں