Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم شہبازشریف، شکریہ فیلڈمارشل: ٹرمپ

واشنگٹن: (اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات میں ثالثی کا بہترین کردار ادا کرنے پر پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا ان کی عظیم بہادری اور مدد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اورآمدورفت کے لئے تیار ہے تاہم ایران کے حوالے سے ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ مکمل طور پر پایہ تکمیل تک پہنچنے تک ناکہ بندی رہے گی، یہ عمل بہت تیزی سے مکمل ہو جانا چاہیے، ایران کے ساتھ زیادہ تر نکات پہلے ہی طے ہو چکے ہیں۔

بعدازاں امریکی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، مجھے بہت برا لگ رہا ہے کہ اس معاملے میں نیٹو نے کوئی مدد نہیں کی، نیٹو کاغذی شیر ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے تعریفی کلمات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جناب صدر، پاکستان کے عوام، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اپنی جانب سے، میں آپ کے مہربان اور شائستہ کلمات پر گہری اور دلی قدردانی کا اظہار کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد، پنڈی، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

یہ بھی پڑھیں