Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آج پھر بارش ، الرٹ جاری ہو گیا !

اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال تبدیل ہو گئی، جہاں کئی شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل برسنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ایبٹ آباد اور اپر دیر سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج رات تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ جہلم، گوجر خان، منگلا، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور طوفانی بارش کا امکان موجود ہے، اسی طرح میانوالی، خوشاب، نورپور تھل، سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

چنیوٹ، لاہور، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بھی بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں گلگت، اسکردو، چلاس، بنجی، استور، ہنزہ اور بگروٹ میں بھی بارش متوقع ہے۔

کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بھی بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:سپر وائزر کی سیکیورٹی گارڈ خاتون سے جنسی زیادتی

یہ بھی پڑھیں