Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) — پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے، تاہم انہوں نے حکومت کے لیے سہولت کاری کے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ان کے پاس آئی تھیں اور سیاسی معاملات میں ساتھ چلنے کی درخواست کی تھی، لیکن ان کے مطابق علیمہ خان اور دیگر بہنیں سیاسی امور کو مکمل طور پر نہیں سمجھتیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عہدے کی ذمہ داری ان پر ڈالی ہے، لیکن وہ اپنی اصولی پوزیشن پر قائم ہیں اور جب بھی بانی چیئرمین سے ملاقات ہوگی وہ استعفیٰ پیش کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بانی چیئرمین ان کی بات پر غور کریں۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ سیاست کو تجربہ کار لوگ بہتر سمجھتے ہیں، اور علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو جان بوجھ کر خائف کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کے مطابق ان رہنماؤں کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان اور ان کے درمیان اختلافات وقتی ردعمل ہیں اور دوریاں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی جانب سے 10 ہزار افراد کے جلسے کی کال دی گئی تھی جو متوقع تعداد کے مطابق نہیں ہو سکی۔

ادھر پارٹی کے دیگر رہنما بھی متحرک دکھائی دے رہے ہیں، جن میں شیر افضل مروت اور مشال یوسفزئی شامل ہیں۔ سلمان صفدر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 9 اپریل کے جلسے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے جلسہ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا۔

مزید گفتگو میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے اور عالمی سطح پر امن کے لیے پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت جاری رہی، جبکہ پارٹی رہنما بین الاقوامی سفارتکاروں سے رابطے میں تھے۔
مزید پڑھیں:ٹیسٹ سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد کو بڑا عہدہ مل گیا،جانیے

یہ بھی پڑھیں