Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آبنائے ہرمز کوپھر بند کردیا گیا

(اوصاف نیوز) ایران نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو امریکی ناکہ بندی کے ردعمل میں بند کیا گیا ہے اور یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک امریکا کی جانب سے عائد کردہ اقدامات ختم نہیں کیے جاتے۔

ترجمان خاتم الانبیا سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز اس وقت مکمل طور پر ایرانی کنٹرول میں ہے اور اس علاقے میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی خودمختاری کے تحفظ اور بیرونی دباؤ کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی تیل کی ترسیل بری طرح متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں خام تیل اسی گزرگاہ کے ذریعے عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور یہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی توانائی مارکیٹ پر فوری اثر ڈالتی ہے۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمتیں پھربے قابو،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

یہ بھی پڑھیں