Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران کا ردعمل، امریکی بحری جہازوں پر ڈرون سے حملہ کردیا

تہران(اوصاف نیوز)ایران کی مشترکہ عسکری کمان نے کہا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے بغیر پائلٹ طیاروں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔

ایرانی کمان کے مطابق امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس کے ردِعمل میں یہ کارروائی کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جس تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا وہ چین سے ایران کی جانب رواں دواں تھا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی بحری حدود میں کارروائی اور مسلح جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور مناسب وقت پر جوابی اقدام کیا جائے گا۔

ایرانی مشترکہ عسکری کمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائی کے بعد ایرانی افواج نے چند امریکی جنگی جہازوں پر بغیر پائلٹ طیاروں کے ذریعے حملے کیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا تھا کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی جہاز کو روکا، جو مبینہ طور پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے بعد اسے اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں:ایرانی فوج کا بحری جہاز پر امریکی حملے کا جواب دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں