Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

موجودہ حکومت کے پہلے 2 برس میں قرضوں میں تاریخی اضافہ، قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(اوصاف نیوز)موجودہ حکومت کے پہلے دو سالوں میں لیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  وفاقی حکومت کےابتدائی دوسال کےدوران قرضوں میں 15 ہزار 72 ارب روپےکاتاریخی اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکرفروری 2026 کےدوران ہوا، قرضوں میں اوسطاًہر روزتقریباً 21 ارب روپےکااضافہ بنتا ہے۔

مرکزی بینک کی تفصیلات کے مطابق بنیادپرمارچ 2024سےلیکرفروری2026 کے 2 سال کے دوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضوں میں14ہزار4ارب روپےاور بیرونی قرضوں میں ایک ہزار68ارب روپےکااضافہ ہواجس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ فروری2026تک بڑھ کر79ہزار 882ارب روپےہوا۔

نگران حکومت کے آخری مہینے فروری2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا حجم 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔
مزید پڑھیں:جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

یہ بھی پڑھیں