تہران (انٹرنیشنل نیوز) ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز نے بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے امریکی بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے۔
ایرانی کمانڈ کے مطابق امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی تجارتی جہاز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ کارروائی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا وہ چین سے ایران جا رہا تھا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سمندری حدود میں کسی بھی کارروائی اور مسلح جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور مناسب وقت پر جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔
ایرانی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کارروائی کے بعد ایرانی فورسز نے بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے کچھ امریکی جنگی جہازوں پر حملہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا تھا کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی بحری جہاز کو روکا، جو مبینہ طور پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے بعد اسے تحویل میں لے لیا گیا۔
مزیدپڑھیں :وڈکاسٹ میں نامناسب سوالات پر میرا انٹریو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

