اسلام آباد (کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 278.91 روپے سے 278.90 روپے پر بند ہوا۔
دریں اثناء پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 959 پوائنٹس کے اضافے سے 173,155 پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ سیشن کے دوران 175,298 کی بلند ترین سطح رہی۔
یاد رہے کہ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ روز 172,196 پر تھا۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کی اہم ترین شرط پوری کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کا بڑا اقدام

