راولپنڈی( نیوز ڈیسک) سکولوں میں داخلے کے لیے عمر کی نئی حد مقرر کرتے ہوئے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم راولپنڈی نے سرکاری سکولوں میں نئے داخلوں کے لیے عمر کا نیا چارٹ جاری کر دیا، اس بار داخلے پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں، اب نئی عمر کی پابندی نے والدین کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہر کلاس میں داخلے کے لیے بچے کی کم از کم عمر کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
نرسری کے لیے، 3 سال، تیاری کے لیے، 4 سال، پہلی جماعت کے لیے، 5 سال، دوسری جماعت کے لیے، 6 سال، تیسری جماعت کے لیے، 7 سال، چوتھی جماعت کے لیے، 8 سال، پانچویں جماعت کے لیے، 9 سال، چھٹی جماعت کے لیے، 10 سال۔
اس کے علاوہ ساتویں جماعت کے لیے 11 سال، آٹھویں جماعت کے لیے 12 سال، نویں جماعت کے لیے اور دسویں جماعت کے لیے 14 سال یا اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے رجسٹریشن کے وقت بچے کی عمر کم از کم 13 سال ہونی چاہیے، عمر اس سے کم ہونے کی صورت میں رجسٹریشن ممکن نہیں ہو گی۔
یاد رہے کہ نجی سکولوں میں داخلے جنوری میں شروع ہوئے تھے جب کہ سرکاری سکولوں میں یہ سلسلہ یکم اپریل سے شروع ہوا تھا۔
محکمہ تعلیم نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ کرواتے وقت اس نئے دور کے چارٹ کو ذہن میں رکھیں۔
مزید پڑھیں:ہوشیار،ایل پی جی گیس کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

