لاہور( کامرس ڈیسک)لاہور میں ایل پی جی گیس شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے، سرکاری نرخ 304 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں گیس 500 سے 550 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ سرکاری نرخ پر گیس فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔ دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے۔
دوسری جانب شہریوں نے بھی ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ گیس مہنگی ہونے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے اور کچن کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
شہریوں اور دکانداروں نے حکومت سے ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ رکنیت بحال کر دی

